20 جون، 2022، 9:46 AM

ترکمنستان کے صدر کی ایرانی صدر کو کیسپین سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت

ترکمنستان کے صدر کی ایرانی صدر کو کیسپین سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت

ترکمنستان کے وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو میں  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرسید ابراہیم رئیسی کو عشق آباد میں  کیسپین ساحلی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکمنستان کے وزیر خارجہ رشید مردوف نے ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ  ٹیلیفون پر گفتگو میں  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرسید ابراہیم رئیسی کو عشق آباد میں  کیسپین ساحلی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

ایران اور ترکمنستان کے وزراء خارجہ نے ٹیلیفون پر گفتگو میں دونوں ممالک کے صدور کی حالیہ ملاقات کو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ میں سنگ میل قراردیتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔ایرانی وزیر خارجہ نے عشق آباد میں کیسپئن کے ساحلی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیسپئن کے ساحلی ممالک کے سربراہی اجلاس کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔ ترکمنستان کے وزير خارجہ رشید مردوف نے ترکمنستان کے صدر کی دورہ تہران کے دوران شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکمنستان کے صدر نے ایرانی صدر کو عشق آباد میں کیسپئن کے ساحلی مماالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی ہے۔

News ID 1911261

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha